Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022۔ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے نیوز لینڈ کو سیمی فائنل میں 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل مین جگہ بنا لی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022۔ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

 

پاکستان نے نیوز لینڈ کو سیمی فائنل میں 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل مین جگہ بنا لی

 

سڈنی (نیوزپلس) آسٹریلیا میں جاری  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں  پاکستان نے نیوز لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ،پاکستان نے 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، گرین شرٹس نے 16 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی نصف سنچری سیمی فائنل میچ میں اسکور کی، کپتان نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔

اننگز کے 13 ویں اوور میں پاکستان کے 105 کے اسکور پر بابر اعظم کو 53 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کرایا۔

محمد رضوان 57 رنز بنا کر 17 ویں اوور میں کیچ آؤٹ، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 132 تھا۔

اس سے قبل سڈنی میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی دعوت ملنے پر پہلے اوور میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے کیوی اوپنر کو واپس پویلین بھیج دیا۔

میچ کی تیسری گیند پر شاہین آفریدی نے فن ایلن کو 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹر ڈیون کونوے کو چھٹے اوور میں شاداب خان نے رن آؤٹ کیا۔

محمد نواز نے 8 ویں اوور میں 49 کے اسکور پر اپنی ہی گیند پر کیوی بیٹر گلین فلپس کا کیچ پکڑ کر پاکستان کو تیسری کامیابی دلوائی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 17 ویں اوور میں ڈیرل مچل اور کین ولیمسن کی پارٹنرشپ کو تورٹے ہوئے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ حاصل کی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 117 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن کو 46 رنز پر بولڈ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ڈیرل مچل 53 اور جیمز نیشم 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستام نے 17 میچ جیتے جبکہ 11 میچ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی

ٹہ ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More