Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اظہر علی کا انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں آخری میچ ہو گا

 ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی ٹسٹ کرکٹر سابق کپتان اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور وہ  انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ اپنی کرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور وہ اپنیے والدین کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے 37 سالہ اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہوتا ہے اور یہ میرے لئے مناسب وقت ہے اور کل میرے کیرئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔

اظہر علی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کسی دباؤ میں نہیں کیا بلکہ میرا پنا فیصلہ ہے ،کہا کہ میں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف آخری سیریز ہو گی،

اظہر علی نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بھرپور سپورٹ کیا۔واضح رہے کہ سابق کپتان اظہر علی نے 96 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ اظہر علی نے بین الااقوامی لیول پر ٹیسٹ فارمیٹ میں 7079 جبکہ ون ڈے میں 1845 رنز بنائے رکھے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More