Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی

منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس دو ہزار انیس اب صدر مملکت کو بھیجا جائے گا

اسلام آباد:(نیوز پلس) وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس دو ہزار انیس اب صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے مطابق محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا۔ ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی جن کا نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد ہوں گے۔ سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا۔ سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بے جا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہوسکے گی۔آرڈیننس کے مطابق تین ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا۔ نیب 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا۔ ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج اور آئی پی اوز سے متعلق معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم کرنے ہوجائے گا۔آرڈیننس میں مزید کہا گیا کہ ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج اور آئی پی اوز سے متعلق معاملات پرایف بی آر، ایس ای سی پی اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز کارروائی کرسکیں گے۔ زمین کی قیت کے تعین کیلئے ایف بی آر یا ڈسٹرکٹ کلکٹر کے طے کردہ ریٹس سے نیب کارروائی کیلئے رہنمائی لے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More