اسلام آباد (نیوز پلس)وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ نے برٹش ائیرویز کے چار رکنی وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈپٹی برٹش ہائی کمشنر(Richard Crowder ) رچرڈ کراوٗڈر کر رہے تھے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر شکریہ ادا کرنا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی برٹش ہائی کمشنر رچرڈ کراوٗڈر نے کہا کہ ہمارے تمام فلائینگ آپریشنز بغیر کسی مشکل کے چل رہے ہیں،،سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔وفد نے وزارت داخلہ کے اقدامات اور تعاون کے شکر یہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری کوششیں رنگ لائی ہیں،،چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر جائے،،،ویزہ سہولیات سے لے کر امیگریشن کاونٹرز تک، ہم نے تمام سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے،،،سید اعجاز شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ ہفتے میں 3 سے زیادہ پروازوں اور دیگر شہروں تک رسائی بھی وقت کے ساتھ ممکن بنا سکیں گے،،وفد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ میں کسی قسم کی دقت کا سامنہ نہیں ہوا،،، امید ہے کہ آنے والے وقت میں بھی تعاون برقرار ریے گا،،یاد رہے برٹش ایرویز نے جون 2019 میں پاکستان میں پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا تھا،، اس سے قبل 2008 سے پروازوں کا سلسلہ بند تھا-