Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

وزیر اعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا

اسلام آباد (نیوزپلس) وزیر اعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ، اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوا ہوگا، کورونا ویکسین لگوانےکے بعد کورونا مثبت نہیں آتا۔

ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا پوزیٹیو آنے میں پانچ سے سات دن لگتے ہیں، ویکسین لگنے کے بعد دو تین ہفتے میں اینٹی باڈیز بنتے ہیں، وزیراعظم خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا کرونا مثبت آیا ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود کو بہت فٹ رکھتے ہیں ان کی طبعیت بہتر ہے دعا ہے کہ وزیر اعظم جلد صحت یاب ہوں

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 18 مارچ کو عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More