Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا سری لنکا کا دورہ

پاکستان اور سری لنکا کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان

کولمبو (نیوزپلس) وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریش کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان اور سری لنکا کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے

سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ سری لنکا کا پہلا دورہ اس وقت کیا جب کرکٹ کریئر شروع کر رہا تھا جبکہ پاکستان اور سری لنکا کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے اور پاکستان 10 سال بدترین دہشت گردی کا شکار رہا جس میں 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کے ذریعے اپنے اقتصادی علاقائی روابط کو فروغ دے اور سی پیک کے ذریعے اقتصادی رابطے وسط ایشیا اور سری لنکا تک بڑھائے جا سکتے ہیں جبکہ پاکستان، سی پیک کا اہم جزو ہے جو علاقائی روابط کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسا سے ون آن ون ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور سری لنکن قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان جبکہ سری لنکن وفد کی قیادت وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے کی۔ ان مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے میں کولمبو پہنچے تو بچوں نے انہیں پھول پیش کئے جبکہ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

وزیراعظم کو سلامی کے چبوترے پر لے جایا گیا جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ مختصر تقریب کے بعد سری لنکن وزیراعظم نے عمران خان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More