Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قرارداد پر 180 ارکان کا شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، ایوان زیریں کے 180 ارکان نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں پارلیمنٹ کے بارے میں سوال اٹھ رہے ہیں، ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ آئین، جمہوریت اور اعلیٰ عدلیہ کے چار تین کے اکثریتی بنچ کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرارداد پیش کی کہ پاکستان کی قومی اسمبلی وزیراعظم محمد شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قرارداد کو رائے شماری کیلئے ایوان میں پیش کیا تو قومی اسمبلی کے 180 ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر وزیراعظم محمد شہباز شریف پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف پر 180 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس طرح یہ قرارداد قومی اسمبلی کی طرف سے منظور ہو چکی ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو آج ارکان کی تعداد 181 ہوتی۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم کے عہدے پر برقراررہنے کےلئے 172 اراکین کااعتماد لازم ہے ۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More