اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان فروری میں ملائشیا جائیں گے جب کہ طیب اردوان پاکستان کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے ملائشیا جائیں گے۔ وہ ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور ملائشیا کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔دوسری طرف ترک صدر طیب اردوان 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی وعسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔اس دوران پاک، ترک قیادت کی مشترکہ سربراہی میں اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اہم اجلاس ہوگا۔