تحریک انصاف نے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نشست پر شکست کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
اسلام آباد (نیوزپلس) تحریک انصاف نے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نشست پر شکست کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
اسلام آباد کی جنرل سیٹ پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وفاقی وزراء نے بڑی تعداد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اسد عمر اور فواد چوہدری نے اظہار خیال کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان کے بیانیے پر مہر ثبت ہوگئی، دراصل اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن میں شفافیت سے متعلق رہنمائی حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کھلے دل سے قبول کیا، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام دکھائی دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ علی حیدر کی گیلانی کی آواز، چہرہ، حرکتیں قوم کے سامنے ہیں، سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری نبھا نہ سکا۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کے نتائج کے پارٹی اور وزیراعظم عمران خان فیصلہ کیا ہے کہ اس ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، واضح ہوجائے گا کون کہاں کھڑا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کا دن جمہوریت کےلیے افسوس کا مقام ہے، جو جمہوریت کے علمبردار تھے انہوں نے جمہوری قدروں کو روندا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ یکجا ہوگئے ہیں، یہ فرار کی سیاست کرتے ہیں، ہم اس فرار کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کا حوصلہ ہے ارکان کی باتیں سنتے ہیں، اگر ارکان ناراض تھے تو کھل کر چلےجاتے، حق اور باطل کی لڑائی ہم لڑتے رہیں گے۔
تاہم چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوسف عضا گیلانی کی جیت پر اپنی ایک ٹویٹ کہا کہ جمہوریت ایک بہترین انتقام ہے