Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے درمیان اسلام آباد کی ویسٹ سے کھاد بنانے کا معاہدہ طے پا گیا

میری خواہش ہے کہ اسلام آباد صاف ستھرا اور خوبصورت ہو۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز

اسلام آباد(نیوز پلس)میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے درمیان اسلام آباد کی ویسٹ سے کھاد بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد کے درختوں کے پتوں اور دوسری ویسٹ سے کھاد تیار کرکے ایم سی آئی اور ملک بھر کو فراہم کرے گا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز میئر آفس اسلام آباد میں ایم سی آئی اور این اے آر سی کے درمیان وفاقی دارلحکومت کے درختوں کے پتوں اور دوسری ویسٹ سے کھاد بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے اس موقع پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ایم سی ائی کے پاس ویسٹ کا بہت بڑا ذخیرہ ہے اگر اس کو کسی اچھے استعمال میں لیا جائے جس سے شہر کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنایا جائے اور میری خواہش ہے کہ اسلام آباد صاف ستھرا اور خوبصورت ہو جس کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں پی اے آر سی کے تعاون سے ہمیں وفاقی دارلحکومت میں پارکوں اور سٹرکوں پر لگائے جانے والے پودوں اور درخت کیلئے کھاد کی فراہمی سے خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر عظیم خاں نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت پر بہت توجہ دی رہی ہے بہت سے پروگراموں کی وزیراعظم خود نگرانی کر رہے ہیں اور ہم اسلام آباد کے درختوں کے پتوں اور دوسری ویسٹ سے کھاد بنائیں گے جو اسلام آباد کی ضرورت پوری کرنے کے علاوہ ملک بھر کو فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر پودوں اور درختوں سے شہد کی مکھیوں سے شہد تیار کیا جائے جس کیلئے ہمیں ایم سی آئی کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ آچھی مقدار اور کوالٹی کا شہد پیدا کر کے ملک کی شہد کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اس سے پہلے ہم این اے آر سی میں شہد تیار کر رہے ہیں آگر مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی شہد کی پیداوار شروع کر دی جائے تو شہد کی بہت بڑی مقدار پیدا کی جاسکتی ہے اس پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ایم سی آئی مارگلہ کی پہاڑیوں سے شہد کی پیداوار کیلئے پی اے آر سی سے ہر ممکن تعاون کرے گی معاہدے کے دوران پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر عظیم خاں کے ہمراہ ڈاکٹر راشد ڈائریکٹر ہنی۔ڈاکٹر امجد ودیگر شامل تھے جبکہ ایم سی ائی سے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے ہمراہ ڈائریکٹر سینیٹیشن سردار خان زمری۔ڈائریکٹر انوائرمینٹ رانا طاہر اور میڈیا کوآرڈینیٹر ایم سی آئی سید محسن شیرازی شامل تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More