Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلیاں، مغربی ایشیا میں انتہائی درجہ حرارت 5 گنا زیادہ ہونے کا امکان

موسمیاتی تبدیلیاں، مغربی ایشیا میں انتہائی درجہ حرارت 5 گنا زیادہ ہونے کا امکان

اپریل میں 15 دن کی گرمی کی لہر انسان کی تخلیق کردہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے، رپورٹ

 اسلام آباد:  عالمی موسمیاتی ماہرین ورلڈ ویدر ایٹری بیوشن گروپ کی  جانب سے گرمی میں اضافے پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایشیا میں اپریل میں پڑنے والی شدید گرمی کی صورتحال بدتر ہوئی، اپریل میں 15 دن کی گرمی کی لہر انسان کی تخلیق کردہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں اوسط سے 10 سینٹی گریڈ زیادہ یعنی 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مغربی ایشیا میں انتہائی درجہ حرارت 5 گنا زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ ہیٹ ویو ہمیشہ ہوتی رہی ہیں لیکن اضافی گرمی بہت سے لوگوں کی موت کا باعث بن رہی ہے، ایشیائی حکومتوں کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، پورے ایشیا میں ہیٹ ایکشن پلان کو بڑھانے اور موجودہ منصوبوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More