Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکن کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کیوں کھیلے ؟

 

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ورلڈ کپ  کے میچ میں سری لنکن کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کیوں کھیلے ؟ 

سری لنکن کرکٹرز جمعرات کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر داخل ہوئے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے اپنے ایک بیان میں اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے میچ میں ہمارے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر اس لئے میدان میں داخل ہوئے تاکہ وہ اپنے لیجنڈری چئیر لیڈر اور اپنے پیارے انکل آنجہانی پرسی ابے سکیرا کو خراج تحسین پیش یا جا سکے،  سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بیان میں مزید کہا کہ ان کی شاندار میراث میراث سری لنکا کے پہلے اور ٹیسٹ کے بعد کے دور میں پھیلی ہوئی ہے، اور ان کا نام کرکٹ کے شائقین کے درمیان ہمیشہ کے لیے محفوظ  رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز کولمبو میںطویل علات کے بعد مشہور کرکٹر پرسی ابے سکیرا کا انتقال ہو گیا تھا ۔ ابے سیکرا انک پرسی کے نام سے جانے جاتے تھے اور وہ اپنے رنگ برنگے ملبوسات کی وجہ سے مشہور تھے ، انہوں نے 1979 مکے ورلڈ کپ مسے اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا۔

ابے سیکرا کے سری لنکا کے مشہور کرکٹرز ارجن راناٹنگا، سنتھ جے سوریا اور کمار سنگاکارا کے ساتھ بھی قریبی تعلقات تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More