Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرا کر پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر کر دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطان کے 263 رنز کا خوب تعاقب کیا تاہم 9 رنز نہ بنا سکے

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرا کر پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر کر دیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل8 کے اہم میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرا کر پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر کر دیا

ملتان سلطان کے 263 رنز کے ہدف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔ ان فارم ملتان سلطانز نے رنز کا انبار لگادیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بناڈالے۔

ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔

انہوں نے 41 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں ایک مرتبہ پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ اس مرتبہ جیسن روئے نہ چل سکے، لیکن مارٹن گپٹل نے 14 گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

گپٹل اور پھر محمد حفیظ کے ایک رن پر پویلین لوٹنے کے بعد افتخار احمد اور عمیر بن یوسف نے سنچری پارٹنر شپ بنائی اور ٹیم کو جیت کی راہ پر لانے کی کوشش کی۔

افتخار احمد 53 ،عمیر 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے عمر اکمل نے 10 گیندوں پر 28 محمد نواز نے 7 گیندوں پر 16 رنز کی زننگز کھیلی ۔

ملتان سلطان کے عباس آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی اور انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اس شکست کے بعد پی ایس ایل میں سفر اختتام کو پہنچا ۔

کوئٹہ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا سکی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More