Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

معیشت بحران سے نکل کر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

عوام کے سوا کسی کے لیے کام نہیں کر رہے

اسلام آباد(نیوز پلس) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں کے اچھے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ معیشت بحران سے نکل کر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ عوام کے سوا کسی کے لیے کام نہیں کر رہے۔اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے واضح کیا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ٹیکسوں کے معاملے پر کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ٹیکس دینے کے حوالے سے کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام ہے۔ جون اور جولائی میں روپے کی قدر میں بہتری آئی۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں اداروں کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں نیشنل بینک اور سٹیٹ لائف کی نجکاری پر غور کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ میں 6 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، اس کی تعداد بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اگست سے ریفینڈز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جسے ہر ماہ یقینی بنایا جائے گا۔ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں واضح کمی لائے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے۔ نئے نظام میں ایکسپوٹرز کے ریفنڈز فوری دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آئی تو معاشی اعشاریے پریشان کن تھے لیکن معاشی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے گئے، معاشی اصلاحات سے اقتصادی صورتحال کو بہتر کیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 70 فیصد سے زائد کی کمی لائے، اب معیشت بحران سے نکل کر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھے انداز میں آہستہ آہستہ اپنی منزل کی طرف جا رہے ہیں۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران زرعی شعبے کی منفی شرح ترقی رہی لیکن اب زرعی شعبے میں حکومتی اصلاحات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب روپے کی وصولی کی توقع ہے۔ ایکسپوٹرزکو زبردست مراعات دیں جبکہ بجلی اور گیس پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More