معروف امریکی گلوکار جیک فلنٹ شادی کے چند گھنٹوں بعد چل بسے
نیویارک (نیوزپلس) معروف امریکی سنگر جیک فلنٹ کی اپنی شادی کے محض چند گھنٹوں بعد ہی موت واقع ہو گئی جس کی تصدیق ان کی بیوہ برینڈا نے سماجی رابطے فیس بک پر اپنے پیغام میں کر دی۔
برینڈا نے سماجی رابطے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ” ہمیں اپنی شادی کی تصاویر کی البم دیکھنی تھی لیکن اس کے بجائے مجھے اپنے شوہر کی تدفین کرنا پڑی”۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک فلنٹ امریکی گلوکار کے منیجر نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ’انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ جیک فلنٹ اب نہیں رہے۔‘
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلنٹ کی شادی ہفتے کے روز ہوئی جبکہ وہ اتوار کی صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلنٹ رات کو سوئے تاہم صبح بیدار نہ ہو سکے تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔