Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

طارق ٹیڈی کافی عرصے سے سانس اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے

معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

 

لاہور (نیوزپلس ) معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے ،طارق ٹیڈی کافی عرصے سے سانس اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔

 

چند روز قبل ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق جگر کا انفیکشن بڑھنے سے اداکار کی طبیعت بگڑ گئی تھی، ان کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت دیگر سیاسی اور شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے  نے طارق ٹیڈی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اسٹیج ڈراموں اور پنجابی فلموں میں شاندار کردار ادا کیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےمعروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق ٹیڈی نےسٹیج ڈراموں اور پنجابی فلموں میں شاندار کردار ادا کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More