Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مراکش نے عالمی نمبر 2 بلیجیئم کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کر دیا

افریقی ٹیم مراکش نے عالمی نمبر 2 بلیجیئم کو شکت دے کے فٹ بال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا

مراکش نے عالمی نمبر 2 بلیجیئم کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کر دیا

دوحہ ‘قطر’ (نیوزپلس) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں اور ایک اپ سیٹ ہو گیا۔افریقی ٹیم مراکش نے دنیا کی فیورٹ ٹیم عالمی نمبر 2 بلیجیئم کو 0-2 سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔

قطر کے الثامامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے،میچ میں بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن مراکش کے کھلاڑی بھی حریف کے گول پر حملے کرتے رہے۔

پہلے ہاف کے اختتام سے ایک منٹ قبل مراکش نے گول تو بنایا تاہم آف سائیڈ کے وجہ سے یہ اسکور قرار نہیں دیا گیا جس کے ساتھ ہی پہلے ہاف کا اختتام 0-0 پر ہوا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے روایتی انداز میں کھیل جاری رکھا، لیکن مراکش کو عبد الحميد صابيری نے 73ویں منٹ میں 0-1 کی برتری دلوادی۔

بلیجیئم ٹیم نے اسکور برابر کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دی لیکن بلیجئیم ٹیم کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب زکریا ابو خلال نے 90 منٹ بعد اضافی وقت میں دوسرا گول داغ دیا اور اسی 0-2 کے اسکور پر میچ اختتام پذیر ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More