Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماہا علی کاظمی کا گلوکارعلی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام

ماہا علی کاظمی نے انتہائی سخت الفاظ میں علی نور پر الزام لگاتے ہوئے اُنہیں ایک گندی سوچ کا مالک انسان قرار دیا ہے

ماہا علی کاظمی کا گلوکارعلی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام

معروف سنگر ماہا علی کاظمی نے نوری بینڈ کے معروف گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا ۔

واضح رہے کہ 2022 میں صحافی عائشہ بنت راشد بھی علی نور جنسی ہراسانی کا الزام لگا چکی ہیں۔

سنگر ماہا علی کاظمی نے انسٹا گرام پر متعدد ویڈیوز اسڑویز میں گلوگار علی نور پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے ۔

ماہا علی  کاظمی نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ علی نور نے اپنے دفتر بلا کر نشہ کرنے کو کہا اور کوک اسٹوڈیو میں میرا دیا جانے والا آڈیشن بھی سبوتاژ کر دیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ چاہے میں اتنی معروف سنگر نہیں مگر اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ آپ کی گندی سوچ اپنا لوں گی یا آفر مان لوں گی۔

ماہا علی کاظمی نے انتہائی سخت الفاظ میں علی نور پر الزام لگاتے ہوئے اُنہیں ایک گندی سوچ کا مالک انسان قرار دیا ہے۔

ماہا علی کاظمی کا کہنا ہے کہ علی نور اُن مردوں میں سے ہیں جو خواتین سے آگے بڑھنے کے مواقع چھین لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اُن کے بنانے سے ہی ہم کچھ زندگی میں بن پائیں۔

ماہا علی کاظمی نے اپنی اسٹوریز میں مزید کہنا تھا کہ میں اتنی باصلاحیت ہوں کہ پنا کیرئیر خود بنا سکوں مجھے آپ جیسے غلیظ انسان کی بات سننے کی ضرورت نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More