Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مالی سال 2024میں پاکستان سے 7لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

مالی سال 2024میں پاکستان سے 7لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

مالی سال 2023میں پاکستان سے 8لاکھ 11 زار 469افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے تھے،بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ

اسلام آباد:   مالی سال 2024میں پاکستان سے 7لاکھ 89ہزار 837لوگ روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023میں پاکستان سے 8لاکھ 11ہزار 469افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ عبدالشکور سومرو نے کہا کہ مالی سال 2024میں سعودی عرب سے ویزا جاری ہونے میں مسائل رہے اور سعودیہ نے زیادہ تر ویزے لیبر کلاس کو جاری کیے۔

انہوں نے کہاکہ اسی عرصے میں عرب امارات نے پروفیشنل کیٹیگریز میں ویزا جاری کیے ہیں جبکہ پروفیشنل ورکرز کی مانگ امریکا اور یورپ میں بڑھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More