Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیفا عالمی فٹ کپ کے 22 ویں ایڈیشن شروع ہونے میں صرف 5 دن باقی

فیفا کے زیر اہتمام عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ کا 22 واں ایڈیشن 20 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے

فیفا عالمی فٹ کپ کے 22 ویں ایڈیشن شروع ہونے میں صرف 5 دن باقی

اسلام آباد (نیوزپلس) عالمی فٹ کپ کے 22 ویں ایڈیشن شروع ہونے میں صرف 5 دن باقی  رہ گئے ہیں جس کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے ۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم ” فیفا ” کے زیر اہتمام عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ کا 22 واں ایڈیشن 20 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے ،قبل ازیں فیفا عالمی فٹ بال کا پہلا میچ سینیگال اور ہالینڈ کے درمیان 21 نومبر کو شیڈول تھا فیفا کے متفقہ فیصلے کے بعد فٹ بال کے میگا ایویٹ کی افتتاحی تقریب اور ابتدائی میچ بھی ایک دن قبل 20 نومبر کو ہوں گے ۔

افتتاحی تقریب اور میچ قطر کے شہر الخور کے البیت سٹیڈیم میں ہوں گے۔ البیت سٹیڈیم میں 60ہزار تماشایوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ قطر میں کھیلے جانے والے عالمی فٹ بال کپ کے لیے لائونٹ ڈائون جاری ہے یوں عالمی کپ فٹ بال کے شروع ہونے میں 5 دن باقی رہ گئے ہیں جس کا آغاز 20 نومبر کو میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔

میگا ایونٹ کے تمام میچز قطر کے پانچ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں لوسیل ، الخور ، دوحہ،الریان اور الوکرہ شامل ہیں ۔پراجیکٹ اور ہیریٹیج ہائی کمیٹی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کے ڈپٹی جنرل منیجرخالد علی المولیوی کا کہنا ہے کہ 20 نومبر سے شروع ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ کا 22 واں ایڈیشن 18 دسمبر کو کھیلے جانے والے میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔

شائقین ملک کے کئی حصوں میں لگائی جانے والی دیوہیکل سکرینوں پر میچ دیکھ سکیں گے۔فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ فرانس کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

فرانس کی ٹیم نے 2018 کے میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں حریف کروشیا کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں برازیل کو سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ جرمنی اور اٹلی کی ٹیمیں چار،چار مرتبہ، ارجنٹائن،فرانس اور یوروگوئے کو دو، دومرتبہ جبکہ سپین اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں میں میزبان قطر ، برازیل، بیلجیم،دفاعی چیمپئن فرانس، ارجنٹائن، انگلینڈ، سپین، پرتگال، میکسیکو، ہالینڈ ،ڈنمارک، جرمنی، یوراگوئے، سوئٹزرلینڈ، امریکا، کروشیا، سینیگال، ایران، جاپان، مراکش، سربیا، پولینڈ، جنوبی کوریا ،تیونس ، کیمرون، کینیڈا، ایکواڈور، سعودی عرب، گھانا، ویلز، کوسٹا ریکا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

ان 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں قطر (میزبان)، ایکواڈور،سینیگال اور ہالینڈ شامل ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ،ایران،امریکا اور ویلز کو رکھا گیا ہے،

گروپ سی میں ارجنٹائن،سعودی عرب ،میکسیکو اور پولینڈ شامل ہیں،گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس کو رکھا گیا ہے،گروپ ای میں سپین ،کوسٹا ریکا ،جرمنی اور جاپان شامل ہیں،

گروپ ایف میں بیلجیم ،کینیڈا ،مراکش اور کروشیا شامل ہیں، گروپ جی میں برازیل،سربیا ،سوئٹزرلینڈاور کیمرون کو رکھا گیا ہے اسی طرح گروپ ایچ میں پرتگال ،گھانا ، یوروگوئے اور جنوبی کوریا کو شامل کیا گیا ہے۔

میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ 3 سے 6 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9 دسمبر کو شروع ہو کر 10دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا ،جبکہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 دسمبر جبکہ دورسرا سیمی فائنل 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 17 جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل مین 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More