Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمر کے بڑھنے کے ساتھ نظر تو کمزور ہوجاتی ہے۔اداکار نعمان اعجاز

بڑھتی عمر کے ساتھ سمجھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔اداکار

کراچی (نیوز پلس)مشہور اداکار نعمان اعجاز نے کہاہے کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ نظر تو کمزور ہوجاتی ہے لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ سمجھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑی عمر کی یہی بات مضحکہ خیز ہے کہ آپ کی نظر تو کمزور ہوجاتی ہے لیکن لوگوں سے حاصل کئے تجربات کی بدولت آپ کی دیکھنے کی صلاحیت قدرے بہتر ہوجاتی ہے۔‘
واضح رہے کہ اداکارنعمان اعجاز نے تقریباً ایک برس قبل عفت عمر کے ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کِلپ اس وقت سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیرگردش ہے۔تیزی سے وائرل ویڈیو کِلپ میں نعمان اعجاز اس بات کا اعتراف کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ رابعہ کے ساتھ کئی بار بے وفائی کر چکے ہیں۔دوران انٹرویو نعمان اعجاز نے اعتراف کیا کہ وہ بہت جلد ہی دوسری خواتین کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرتے ہیں۔
نعمان اعجاز کے اس بے باک اعتراف پر میزبان عفت عمر نے حیرت سے پوچھا کہ کبھی پکڑے نہیں گئے تو نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ ’میں بہت ذہین آدمی ہوں اور کبھی اپنی بیوی کو اپنے کسی معاشقے کے بارے میں پتا نہیں چلنے دیتا۔ یہی نہیں بلکہ ان خواتین کے شوہروں کو پتا نہیں چلتا جن کے ساتھ میرا معاشقہ چل رہا ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More