Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان کا پاکستان-افغانستان خارجی امور اور دہشت گردی متعلق بیان قابل مذمت ہے ۔ شیریں رحمن

شیریں رحمن نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں

عمران خان کا پاکستان-افغانستان خارجی امور اور دہشت گردی متعلق بیان قابل مذمت ہے ۔ شیریں رحمن

عمران خان کا پاکستان-افغانستان خارجی امور اور دہشت گردی متعلق بیان قابل مذمت ہے۔ بطور سابق وزیراعظم، عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ عمران خان کو خطے کے سکیورٹی معاملات اور تاریخ کی اتنی ہی جانکاری ہے جتنی ان کو جرمنی اور جاپان کی جغرافیہ کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے چار سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہی۔ یہ ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کر گئے تھے۔

عمران خان نے پاکستان کی بہادر پولیس کی بھی دل آزاری کی ہے۔ ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف صف اول میں کھڑے ہیں۔ پولیس ہماری دفاع کی پہلی لائین ہے۔ افسوس ہے پولیس کی حوصلہ افزائی کے بجائے عمران خان ان کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More