Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا

عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ہفتہ ان کے لئے حیران کن رہا

عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا

معروف گلوکار اداکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا ۔عاصم اظہر نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ہمراہ انسٹا گرام پر شئیر کی ہے ۔

گلوکار نے متعدد تصاویر شئیر کی ہیں جن میں انہیں انتہائی خوش اور ان کی والدہ کو یہ گولڈن بٹن تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،عاصم اظہر کی والدہ بھی اپنے بیٹے کی اس کامیابی پر بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں

واضح رہے کہ عاصم اظہر کے ویڈیو اپلوڈنگ ایپ یوٹیوب پر ایک ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں جس کے بعد مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی ملکیتی ویڈیو سائٹ یوٹیوب کی جانب سے انہیں گولڈن بٹن دیا گیا ہے ۔عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ہفتہ ان کے لئے حیران کن رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More