Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کا المناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ شبلی فراز

متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس ) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے ۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کا المناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملزم کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More