Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شعیب ملک اچانک بوڑھے کیوں لگنے لگے

شعیب ملک اچانک بوڑھے کیوں لگنے لگے

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شعیب ملک اور ثناء جاوید کی تصویر وائرل ہو رہی ہے

لاہور:   پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کی حالیہ تصویر میں کھلاڑی کو دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شعیب ملک اور ثناء جاوید کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔وائرل تصویر میں اس جوڑے کو کراچی کے مقامی ریستوران میں ڈنر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر اس جوڑے نے میچنگ کرتے ہوئے سفید شرٹ اور نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے۔تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی صارفین نے تشویش کا اظہار کیا اور شعیب ملک کی صحت کے حوالے سے سوال کرتے دکھائی دیئے۔

کئی صارفین کے مطابق رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کے موقع پر جوان دکھائی دینے والے شعیب ملک چند ماہ میں ہی بوڑھے دکھائی دینے لگے ہیں۔بعض صارفین نے وائرل تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ثناء جاوید اور ثانیہ مرزا کا موازنہ بھی کیا اور کہا کہ شعیب ملک ثانیہ مرزا کے سامنے کم عمر دکھائی دیتے تھے لیکن اب ثناء جاوید کے ساتھ بوڑھے نظر آ رہے ہیں۔

واضح  رہے کہ رواں سال کے آغاز میں 20 جنوری 2024ء کو شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا اعلان بذریعہ سوشل میڈیا کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More