Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ سنڑے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے غڑیوم میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز پلس) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ سنڑے کو 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے غڑیوم میں آپریشن کیا آ پریشن میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ احسان سنڑے اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق احسان سنڑے حال ہی میں شکتو کے علاقے میں دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔ یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا اور سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق احسان سنڑے کے حملوں میں لیفٹیننٹ ناصر اور کیپٹن صبیح سمیت پاک فوج کے کئی جوان شہید ہوئے تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More