Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیاں ختم کرنے کا مطالبہ

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کا کوئی جواز نہیں ۔انتونیو گوتریس

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیاں ختم کرنے کا مطالبہ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ صورتحال برسوں میں زیادہ کشیدہ ہے ۔ انتونیو گوتریس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیاں ختم کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کا کوئی جواز نہیں ،اور نہ ہی مغربی کنارے میں کشیدگی کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کو یکطرفہ اقدامات سے تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کو بتایا کہ ہر نئی آباد کاری امن کی راہ میں ایک اضافی رکاوٹ بن رہی ہے ، ہر نئی بستی کی سرگرمی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہے اور اسے روکنا چاہیے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ تشدد کے لیے اکسانا ختم ہونا چاہیے، کوئی ایسی چیز جو دہشت گردی کو جواز بناتی ہو اسے سب کو مسترد کر دینا چاہیے۔

انتونیو گوتریس  نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی موجودہ صورتحال برسوں میں سب سے زیادہ کشیدہ ہے، اسرائیل۔فلسطین امن عمل تعطل کا شکار ہے اور تناؤ اپنے عروج کو پہنچ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More