سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز 2024
فٹ بال میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز 2024 رائزنگ پنجاب فٹ بال میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد اور بہاولپورڈویژن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور اور سرگودھا ڈویژ ن کے درمیان کل کھیلا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بیڈمنٹن کے فائنل اورفٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچے والی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔
بوائز ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں راولپنڈی نے لاہور کو2-0 سے شکست دے دی ہے، پہلے سنگل میں راولپنڈی کے راجہ حسنین نے لاہور کے رضا علی کو 16-21، 14 21-،-6 21سے ہرادیا ہے، پہلے ڈبل میں راولپنڈی کے محمد علی لاروش اور راجہ حسنین نے لاہور کے ہاشم اور سعد کو-10 21، 19-21، 21-8 سے شکست دے دی ہے، دوسرے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے ساہیوال کو2-0 سے ہرا دیاہے، پہلے سنگل میں فیصل آباد کے مقیت طاہر نے ساہیوال کے حارث فرید کو-16 21، 21-15 سے شکست دے دی ہے، پہلے ڈبل میں فیصل آباد کے زونین جاوید اور عبدالرحمن نے ساہیوال کے عثمان اور سبطین کو-11 21،-10 21 سے ہرادیا ہے۔
رائزنگ پنجاب گیمز فٹ بال میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا ہے، پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد اور بہاولپورڈویژن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور اور سرگودھا ڈویژ ن کے درمیان کھیلا جائے گا،
جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم اور ویلیوڈروم میں ہونیوالے فٹ بال کے میچز میں فیصل آباد نے راولپنڈی نے2-0، ساہیوال نے ڈی جی خان کو 5-0سے شکست دے دی ہے، لاہور اور بہاولپور کا میچ بغیر کسی گول کے برابررہا اور گوجرانوالہ اور ملتان ڈویژن کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ہے۔