Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سانولی رنگت اور موٹاپے کا شکار افراد کی ہمیشہ تذلیل کی جاتی ہے۔آمنہ الیاس

سانولے رنگ یا موٹاپے کو مذاق بنانا اب ختم ہوجانا چاہیے

کراچی (نیوزپلس) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس آج کل سانولے رنگ اور بھدے جسم والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم دکھائی دے رہی ہیں، آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولی رنگت اور موٹاپے کا شکار افراد کی ہمیشہ تذلیل کی جاتی ہے، وہ جہاں جاتے ہیں اُن کا مذاق اُڑایا جاتا ہے اور اُن کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ماڈل آمنہ الیاس ایسے افراد جو اپنے سانولے رنگ اور موٹے جسم کو شرمندگی کا باعث سمجھتے ہیں، ہمیشہ اُن کے لیے آواز بلند کرتی نظر آئی ہیں، انہوں نے کہا کہ سانولے رنگ یا موٹاپے کو مذاق بنانا اب ختم ہوجانا چاہیے۔اس حوالے سے انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے کم رنگ اور موٹے افراد کا مذاق اُڑانے والوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More