Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان ٹیم بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگزمیں 445رنزبنا کرآؤٹ

پاکستان کی جانب سے بابراعظم 143اوراسدشفیق 65رنزبنا کرآؤٹ ہوئے

راولپنڈی (نیوز پلس)راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگزمیں 445رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی ہے اور پاکستان کو بنگلہ دیش پر 212 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزپاکستان نے342رنز3کھلاڑی آؤٹ سے اننگزآگے بڑھائی لیکن اسکورمیں صرف 103رنزکے اضافے کے بعد پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم 445رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم کوپہلی اننگزمیں 212رنزکی برتری ملی۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم 143اوراسدشفیق 65رنزبنا کرآؤٹ ہوئے، حارث سہیل کی اننگز75رنزتک محدود رہی جبکہ رضوان 10،یاسرشاہ5،شاہین شاہ آفریدی نے3رنزبناپائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ محمد عباس نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔بنگلا دیش کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ابو جائد اور روبیل حسین رہے، دونوں نے 3، 3 وکٹ حاصل کیے جبکہ تاجل اسلام 2 اور عبادت حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے،، محمد متھن نے 63 رنز رنز کی اننگز کھیلی تھی،،، جس کے جواب میں پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک شان مسعود اور بابراعظم کی سنچریوں کی بدولت 342 رنز اسکور کیے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More