Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز میں ڈارون بلانچ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز

رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز میں ڈارون بلانچ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز

میڈرڈ:  سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک اور 22 گرینڈ سلام ایونٹس کے فاتح رافیل نڈال میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔37 سالہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ڈارون بلانچ کو شکست دی۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں سپین کے 37 سالہ ٹینس سٹار رافیل نڈال نےانتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی ڈارون بلانچ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 0-6سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،

رافیل نڈال نے اپنے حریف امریکی کھلاڑی کو 63 منٹ میں شکست دے کر فتح سمیٹی،جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور سے ہوگا

 

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More