Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دوہری شہریت کے قانون میں متنازعہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور

کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں غیر اخلاقی، غیر آئینی اور غیر انسانی فعل ہے

لاہور(نیوز پلس)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دوہری شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج انقلاب میں بدل رہا ہے گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی بھی مسلمانوں کے ساتھ مودی کے کالے قانون کے خلاف احتجاج میں شریک ہیں۔ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دوہری شہریت کے قانون میں متنازعہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، مودی سرکار انتہا پسند اور نسل پرست انڈیا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں غیر اخلاقی، غیر آئینی اور غیر انسانی فعل ہے۔چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ قوم کو اس وقت باہمی اتحاد کی ضرورت ہے ہمارا دشمن بھارت مکار، چالاک اور نسل پرست ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More