Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جشنِ بہار صرف خاندانوں کے لیے ہی نہیں معیشت کے لیے بھی جشن کا سماں

سارہ افضل

تحریر: سارا افضل

 

جشنِ بہار صرف خاندانوں کے لیے ہی نہیں معیشت کے لیے بھی جشن کا سماں

چین میں موسم بہارکا تہوارقریب آتے ساتھ ہی ملک بھر میں میلوں اور خصوصی بازار لگانے کا سلسلہ زور پکڑ لیتا ہے۔ یہ سرگرمیاں محض  خریداری کرنے اور مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کا وقت ہی نہیں  ہوتیں بلکہ یہ صارفین اور تجار کے لیے بھی  خوشی اور فائدے کا باعث بنتی ہیں ۔ اس سال  10 فروری کو چین کے سالِ نو کا آغاز ہو رہا ہے ۔اس دوران منعقد ہونے والی یہ تمام سرگرمیاں  معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کا ملک کے  جی ڈی پی کی نمو میں بڑا حصہ ہوتا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران،چین نے کھپت کے شعبے میں مستحکم بحالی دیکھی ہے. قومی ادارہ برائےشماریات کےاعدادوشمارکےمطابق حتمی کھپت نےمجموعی جی ڈی پی نمومیں 82.5 فیصدکاحصہ ڈالا جبکہ خردہ فروخت نے 47.15 ٹریلین یوآن کا نیاریکارڈقائم کیا۔

جشنِ بہار کے شاپنگ ایونٹس میں لوگوں کی بھیڑ ، کھپت کےشعبےمیں مسلسل بحالی کی عکاس ہے۔  موسم بہار کےتہوارکے لیے گہماگہمی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ صرف مادی اور دنیاوی اشیا خریدنے میں ہی مگن ہیں بلکہ یہ خریداری اور یہ جوش  سالانہ تعطیلات میں اپنے خاندان کے ساتھ مل بیٹھنے ، ان  کی خاطر گھر سجانے ، کھانے پینے کا اہتمام کرنے اور ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار تحائف کی صورت میں کرنے کے باعث ہے جو اس تہوارکی روایات ہیں۔ اسپرنگ فیسٹیول شاپنگ ایونٹس جیسی پروموشنل سرگرمیاں کھپت کی مارکیٹک کوفروغ دینےاورمارکیٹ کےاعتمادکوبڑھانےمیںمددکرتی ہیں، جس سے طویل مدتی مارکیٹ کی ترقی کےلئےایک اچھی بنیادرکھی جاتی ہے۔

چین،جس کی معیشت نے 2023 میں 5.2 فیصدکی جی ڈی پی نمو حاصل کی ہے، چینی سالِ نو کے لیے آن لائن اور آف لائن خریداری کی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کر کے اپنی زیادہ کھپت کی صلاحیت کو مزید فروغ دےرہاہے، جس سے عالمی معیشت کی بحالی کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ آن لائن نیشنل اسپرنگ فیسٹیول شاپنگ سیزن2024کاآغاز 18 جنوری کوہواتھا جو کہ   17 فروری تک یعنی جشنِ بہار کی پوری تعطیلات میں جاری رہےگا۔اس سال کھپت کو فروغ دینے کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے پہلی بڑی آن لائن سرگرمی کے طورپر،اس شاپنگ سیزن میں مختلف علاقوں،ایک امرسپلیٹ فارمز اوردکانوں سے آن لائن پروموشنل سرگرمیوں کو مربوط کیا گیا ہے۔

چین کے سب سے بڑے آن لائن ڈسکاؤنٹ ریٹیلر وی آئی پی شاپ کےاعدادوشمارکےمطابق،شاپنگ سیزن کے آغاز کے بعد پہلے ہفتے میں ڈریگ نتھیم پرمبنی ملبوسات کاحجم اس سے پہلے کےہفتے کےمقابلےمیں 120 فیصدبڑھ گیاتھا،جبکہ ڈریگ نتھیم کے سال کےساتھ اسپورٹس سویٹرزکی فروخت کا حجم ماہ بہ ماہ تین گناسےزیادہ بڑھ گیاتھا۔مقامی اشیاء کی نئی جدت کو اجاگرکرتےہوئے "غیرمعمولی ثقافتی ورثے پر مشتمل شاپنگ فیسٹیولز” جیسی سرگرمیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔چین میں لاجسٹکس کے عمدہ معیاراورکارکردگی نے بھی لوگوں کے لئےسامان کی خریداری کو آسان بنادیاہے۔سامان کی کھپت کے علاوہ، چینی صارفین کے لیےسروسزکی کھپت ایک اور اہم آپشن ہے. مثال کےطورپر،اب لوگ نئے قمری سال کا روایتی عشائیہ  گھر کی بجائے باہر کسی خوبصورت جگہ پر مختلف اقسام کے روایتی اور غیر روایتی کھانوں کے ساتھ پسند کرتے ہیں تاکہ  گھر داری کی فکر سے آزاد ہو کر زیادہ سے زیادہ وقت اکٹھے گزارا جائے ۔ یہی وجہ ہے کہجشنِ بہار کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے تک بہت سے ریستوراں مکمل طور پربک ہوچکےہیں۔ایک امرسپلیٹ فارم میٹوان کےاعدادوشمارکے مطابق 21 جنوری تک ریستورانوں میں نئے سال کے موقع پر ریزرویشن میں 2023 کےمقابلےمیں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،جبکہ اس موقع پر  شہروں میں اعلی درجے کے کچھ بڑےریستوراں 24 گھنٹوںکےلیےکھلےرہیں گے۔یہ اعدادو شمار صارفین کے اعتمادکی مزید بحالی اور خرچ کرنے کی ان کی بہتر صلاحیت کی نشاندہی کرتےہیں۔سرکاری اعدادوشمارکے مطابق سروس سیکٹرکی ویلیوایڈڈ پیداوارمیں سال بہ سال 5.8 فیصداضافہ دیکھاگیاجو 2023 میں چین کی جی ڈی پی کا 54.6 فیصدہے۔

جشنِ بہار کی تعطیلات کے دوران جبلوگخاندان سے ملنے اپنے آبائی علاقوں طرف جانے اور تفریحیسرگرمیوں  کے لیے سفر اختیار کرتے ہیں تو سال کی سب سے بڑی سفری سرگرمی دیکھنے  میں آتی  اور یہ بھی معاشی اعدادو شمار میں ایک نئی جان ڈالتی ہے۔ آن لائن ٹریول پلیٹ فارم ٹرپ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق موسم بہار کی تعطیلات کے لئے شہر میں ٹریول بکنگ میں سال بہ سال 14 گنااضافہ ہواہے۔ جب کہ اس پلیٹ فارم پر بکنگ میں پچھلےسال کے اسی عرصےکےمقابلےمیں سات گنا سےزیادہ اضافہ ہوا ہے۔دریںاثنا،بیرون ملک اور ان باؤنڈ ٹرپس کے لیے بکنگ میں سال بہ سال 10 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے.صرف سول ایوی ایشن کےشعبےمیں مسافروں کی آمد ورفت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کےمقابلےمیں 44.9 فیصداضافہ ہوا، جو 2019 کےاسی عرصے کے دوران ریکارڈ کی گئی سطح کے مقابلےمیں 9.8 فیصداضافہ ہے۔

خاندانوں کے اکٹھےہونےاورجشن منانے کے طور پر یہ تعطیلات ثقافتی کھپت کےلیےایکاہم سیزن ہوتی ہیں ۔ مختلف ثقاتی سرگرمیوں ، اوپرا اور تھیٹر پرفارمنسز ، آرٹ کی نمائشیں اور فلمز کی نمائشوں کے لیے بھی یہ ایک اہم موقع ہوتا ہے۔ 2024 میں نئےسال کی تعطیلات کےدوران ملک کے باکس آفس کا آغازتقریبا 1.53 بلین یوآن کی ریکارڈآمدنی کےساتھ ہوا،ان اعدادوشمارنے 2021 میں انہی تعطیلات کےدوران قائم کردہ 1.3 بلین یوآن کےسابقہریکارڈکوتوڑدیا۔ یہی وجہ ہے کہ موسم بہارکےتہوارکی تعطیلات کےدوران باکس آفس کی آمدن کے حوالے سے توقعات بہت زیادہ ہیں ۔ اس کے علاوہ  سیاحتی سرگرمیوں  کی وجہ سے  ہوٹل انڈسٹری، مختلف علاقوں کی  مقامی صنعتوں  اور دستکاریوں کی صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا اور سیاحوں  کی آمد ہر علاقے کی معاشی کارکردگی  بڑھانے کا باعث بنے گی  اور یہی ترقی ملک کی مجموعی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اسے ایک نئی قوت اور توانائی فراہم کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More