برلن (نیوز پلس ) جرمنی میں سنگدل ماں نے اپنے 5 بچوں کو زہریلی دوا دے کر جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق بچوں کو قتل کرنے کے بعد ماں نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی۔یہ افسوسناک واقع لولنجن میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق جرمنی کے مغربی قصبے سولنجن کے رہائشی اپارٹمنٹ سے پانچ نو عمر بچوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں 3 لڑکیاں اور 2 نو عمر لڑکے شامل ہیں۔ لڑکیوں کی عمریں ایک، دو اور تین سال بتائی جاتی ہیں جبکہ لڑکے 6 اور 8 سال کے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کو زہریلی دوا دے کر قتل کیا گیا تاہم حتمی رپورٹ مکمل تحقیقات اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی جاری کی جائے گی۔ بچوں کی 27 سالہ ماں نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کی اور اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کی ماں کے ہوش آنے کے بعد ہی تفتیش کا دائرہ مزید آگے بڑھایا جائے گا۔