Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بی آئی ایس پی سے مستفید 8 لاکھ جعلسازوں کا ہیلتھ کارڈ لینے کا انکشاف

وزارت صحت نے جعلسازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(نیوز پلس)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلسازی سے امداد وصول کرنیوالے 8 لاکھ افراد کا وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت گزشتہ سال رجسٹرڈ افراد کے علاج کیلئے 7 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔ وزارت صحت نے جعلسازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی تصدیق کے بعد جعلسازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور علاج کرانیوالے افراد سے رقوم کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام نے بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کا ڈیٹا لے کر مذکورہ افراد کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت سہولت کارڈ فراہم کیے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More