Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی اداکارہ ریا کماری قتل

اداکارہ ریا کماری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کیا گیا

بھارتی اداکارہ ریا کماری قتل

بھارتی اداکارہ ریا کماری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ بنگال کے ضلع ہاوڑہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں جھارکنڈ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ریا کماری کو ڈکیتی کی مزاحمت کرنے پر قتل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ریا کماری اپنی 2 سالہ بیٹی اور شوہر پراکاش کمار کے ہمراہ نیشنل ہائی وے سے کلکتہ جارہی تھی۔دوران سفر انہوں نے صبح 6 بجے کے قریب مہیش ریکھا کے علاقے میں تھوڑی دیر رکنے کا فیصلہ کیا تو 3 افراد نے ان کو لوٹنے کے لیے حملہ کردیا۔اسی دوران ریا کماری نے اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر فائر کردیا جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریا کماری کے شوہر اور فلم پروڈیوسر پراکاش کمار نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی لیکن کئی دور تک بھی کوئی مدد نہ مل سکی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More