لندن (نیوزپلس) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عامر خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔
عامر خان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘آخرکار! میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔‘
باکسر نے مزید لکھا کہ ’میں کورونا ویکسین لگوا کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔‘
عامر خان نے پوسٹ کے کیپشن میں سٹے سیف کا لفظ بھی استعمال کیا۔