ممبئی (نیوزپلس) ان دنوں سوشل میڈیا پر انڈین شوبز انڈسٹری کی اداکارہ دیشا پٹانی اور اداکار ٹائیگر شروف کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں جس پر ٹائیگر شروف کے والد جیکی شروف نے اب ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
شروف کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے والد اور بھارتی اداکار جیکی شروف نے بیٹے کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
جیکی شروف نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ٹائیگر شروف نے فی الحال اپنے کام سے شادی کی ہوئی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دینا چھوڑے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ٹائیگر اگر کسی چیز کو کرنے کی ٹھان لیتا ہے تو وہ اس پر اپنی مکمل توجہ مرکوز رکھتا ہے، اگر اس کی شادی ہو جاتی ہے تو میں جانتا ہوں کہ وہ اس پر مکمل دھیان دے گا‘۔