Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایشیاکپ: پاکستان نے سپر4 مرحلے میں بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیاکپ: پاکستان نے سپر4 مرحلے میں بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستانی ٹیم نے انتہائی محتاط انداز میں میچ کھیلا اور بنگلا دیش کے 193 رنز کے ہدف کو باآسانی 40 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 78 رنز جبکہ محمد رضوان نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

ایشیاکپ سپرفورمرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے جیت پاکستان کو 194 رنز کا رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلا دیش کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی وکٹ کیپرمشفق الرحیم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاہین شاہ آفریدی 3، فہیم اشرف اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصلی کی۔

سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ آغاز بنگلادیش کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا، میچ کے دوسرے اوور میں بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میراز بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

بنگلا دیش کو دوسرا نقصان پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی صورت اٹھانا پرا جبکہ بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس 16 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار ہوئے، حارث رؤف کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت بنگلا دیشی بیٹرز اوپر نیچے آؤٹ ہو گئے حارث رؤف نے اپنے پہلے اوور میں ہی نعیم کو پویلین واپس بھیج دیا جبکہ اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر بنگلہ دیشی بلے باز توحید کو بھی پویلین بھیج دیا۔

جبکہ  ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 35 کے اسکور پر گر گئی، فخر زمان 20 رنز بناکر شریف السلام کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ کپتان بابراعظم صرف 17 رنز بنا کر تسکین کےی باؤلنگ کا شکار ہوئے

پاکستان ٹیم

آج کے میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان آغا، افتخار احمد، وکٹ کپیر محمد رضوانم فیہم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More