Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران سعودی تعلقات میں بہتری علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس میں قرآن پاک کے نادر نسخوں کی نمائش

ایران سعودی تعلقات میں بہتری علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قرآن پاک تمام انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ تمام درپیش سماجی و اقتصادی پر قابو پا سکتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نمائش ہماری آنے والی نسل کو اسلامی اقدار اور روایات سے روشناس کرائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان اور ایرانی کلچر قونصلیٹ کے تعاون سے قرآن پاک کے نادر نسخہ جات کی نمائش کے دوران کیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 27 رمضان المبارک کے دن قرآن پاک کی نادر نسخوں کی نمائش انتہائی قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش سے عوام اور عوامی نمائندوں کو قرآن پاک کے نادر نسخہ جات دیکھنے کا موقع میسر آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ 1973 کا متفقہ آئین اسلامی اور جمہوری اقداف پر استوار ہے اور قرآن و سنہ سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے ۔

پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مشترکہ اسلامی ثقافت اور روایات پر مبنی خوشگوار باہمی تعلقات رکھتا ہے ۔ انہوں نے اس نمائش کے انعقاد میں تعاون پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

قرآن پاک کے نادر نسخوں کی نمائش کا اہتمام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایرانی قونصلیٹ اور ایران پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فارسی اسٹڈیز کے اشتراک سے کیا تھا۔ پارلیمنٹرینز، میڈیا کے نمائندوں، طلباء اور عوام کی بڑی تعداد نے نمائش کا مشاہدہ کیا۔

بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری علاقائی امن اور ترقی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت مسلم دنیا کے لیے نیک شگون ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان اور ایرانی کلچر قونصلیٹ کے تعاون سے قرآن پاک کے نادر نسخہ جات کی نمائش کا انعقاد کیا گیا نمائش کا افتتاح اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کیا۔

پاک ایران قرآن نمائش افتتاح

 

 

 

 

نمائش میں قرآن پاک کے قلمی نسخوں سمیت دیگر نادر نسخہ جات رکھے گئے ہیں یہ نمائش آئین کے گولڈن جوبلی تقریبات اور 27 رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقد کی گئی ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے نمائش کے انعقاد پر مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان اور پاکستان میں ایرانی کلچر قونصلیٹ کی کوششوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More