Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئیسو لیشن کا وقت خاصہ مشکل تھا ۔ حیدر علی

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کا موقع کورونا وائرس کی وجہ سے کم ملا

کوئنز ٹاؤن (نیوزپلس) ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کا موقع کورونا وائرس کی وجہ سے کم ملا تاہم کم وقت میں اچھی تیاری کر رہے ہیں۔

کوئنز ٹاؤن سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر علی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہے ہیں ، پریکٹس میچز گرین وکٹ پر کھیل رہے ہیں تاکہ میچز میں کوئی مشکل نہ آئے ۔

حیدرعلی نے کہا کہ آئیسو لیشن کا وقت خاصہ مشکل تھا،کمروں میں ہی ہلکی پھلکی ٹریننگ کرتے رہے، شکر ہے مشکل وقت گزر گیا،اب وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل سینئر کھلاڑی جونیئر کو بہت سپورٹ کررہے ہیں،پریکٹس کے دوران بیٹنگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

حیدرعلی نے مزید بتایا کہ میرا ہدف تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More