Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔ راجہ شکیل حیدر

اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

اسلام آباد(نیوزپلس) چیئرمین اوورسیرز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل راجہ شکیل حیدر خان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔

 

اپنے ایک بیان میں راجہ شکیل حیدر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو ہر سال اپنے ملک میں کروڑوں روپے کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں ، وطن عزیز میں سیلاب ہوں یا پھر زلزلے یا کوئی اور بھی حالات ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول کر مدد کو پہنچے ، لیکن اس کے بدلے میں بدقسمتی سے اوورسیز پاکستانیوں کےساتھ انتہائی نارروا سلوک برتا رہا جس کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی سخت ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں ۔

 

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کےلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، سب سے پہلے پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کےلئےقانونی تحفظ اور ان کی شکایات کے ازالے کےلئے فوری طور پر سپیڈی ٹرائل عدالتیں قائم کی جائیں ،برطانیہ کے تمام شہروں میں نادرا سینٹر قائم کئے جائیں ، پی آئی اے کی فوری بحالی کےلئے جلدازجلد برطانوی حکومت سے رابطہ کیا جائے ،لیپ ٹا پ یا موبائل پر بھاری بھر کم ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں قائم سفارتخانوں میں خصوصی کشمیر کائونٹر قائم کئے جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More