Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پاک سری لنکا دو ٹیسٹ میچز کے لئے آفیشلز کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز گیارہ سے تئیس دسمبر تک جاری رہے گی

دبئی (نیوز پلس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستان، سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کے لئے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ گیارہ سے پندرہ دسمبر تک راولپنڈی میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جبکہ رچرڈ کیٹل برو اور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔انیس سے تئیس دسمبر تک جاری رہنے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ مائیکل گالف اور جوئیل ولسن اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز گیارہ سے تئیس دسمبر تک جاری رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More