Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افغانستان میں مستقل سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان اہم قوت رکھتا ہے۔ایلس ویلز

ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات میں یقینی بہتری دیکھتے ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس) امریکہ کی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں مستقل سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان اہم قوت رکھتا ہے۔ایلس ویلز نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات میں یقینی بہتری دیکھتے ہیں اور یہ بہتری ڈیووس میں صدرٹرمپ اورعمران خان کی پُرجوش اور مثبت ملاقات میں دیکھی جاسکتی ہے۔ ایلس ویلز نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت وعدوں پر عملدرآمد کرنے پر پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،پاکستان میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل آئی ایم ایف اور اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کیلئے ضروری ہے، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل پاکستان میں عسکریت پسند گروپس کے خلاف مستقل اور بلا امتیاز کارروائی کیلئے اہم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More