اسلام آباد (نیوز پلس) امریکہ کی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں مستقل سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان اہم قوت رکھتا ہے۔ایلس ویلز نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات میں یقینی بہتری دیکھتے ہیں اور یہ بہتری ڈیووس میں صدرٹرمپ اورعمران خان کی پُرجوش اور مثبت ملاقات میں دیکھی جاسکتی ہے۔ ایلس ویلز نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت وعدوں پر عملدرآمد کرنے پر پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،پاکستان میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل آئی ایم ایف اور اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کیلئے ضروری ہے، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل پاکستان میں عسکریت پسند گروپس کے خلاف مستقل اور بلا امتیاز کارروائی کیلئے اہم ہے۔