اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بند ہونی چاہئے: اٖفضل خان
برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اسمبلی شیڈو منسٹر فار ایکسپورٹ ایند کیس ورک اور لیبر پارٹی کے اہم عہدے دار افضل خان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے دئیے گئے اہم ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اب یہ جنگ بند ہونی چاہئے اور جو اصل مسئلہ کی جڑ ہے وہ حق خود ارادیت ہے یہ جو اتنے عرصے سے استحصال سے مسئلہ چل رہا ہے جو فلسطینیوں کو حق نہیں مل رہا اب یہ مسئلہ حل ہونا چاہئے ورنہ بار بار یہی ہو گا اور بار بار آگ کے شعلے بھڑکتے رہے گے اور معصوم لوگوں کا جانی نقصان ہوتا رہے گا اب یہ ختم ہونا چاہئے
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ہم کچھ دیکھ رہے ہیں کہ حماس اور اسرائیل کی جنگ کے شعلے بھڑکے ہوئے ہیں اس میں بہت سے معصوم اور بے گناہ لوگوں کا جانی نقصان ہوا ہے اب اس وقت ہم دیکھ رہے ہیں غزہ کے اندر جو بلاک آؤٹ ہو رہا ہے اور بہت سالوں سے ہو رہا ہے اور اس وقت جو مکمل بلاک اؤٹ ہے جس میں پانی نہیں دیا جا رہا اور یہ ایک انہتا ہے ظلم کی اسپتال کو بھی تباہ کیا گیا جس میں بہت سا جانی نقصان ہوا ہے اور اس وقت جو ضرورت ہے وہ یہی ہے کہ جو انسانی ہمدردی ہوتی ہے ظلم کے خلاف کھڑا ہو نے کی ضرورت ہوتی ہے مل کر ایک آواز کو اٹھائیں۔
افضل کان کا کہنا تھا کہ پچھلے آٹھ دس دن سے میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں اور اب پارلیمنٹ کھلی ہے ہم نے پارلیمنٹ کے اندر ڈیبیٹ کے اندر خود میں نے وزیر اعظم سے سوال کیا ہے کہ اس طرح فارن سیکرٹری سے میں نے سوال کیا ہے کہ اسپاتل کے حوالے سو جو صورتحال ہے لیبر پارٹی کے اندر جو لیڈر شپ ہے اس کے ساتھ اور جو ہمارے فارن سکرٹری اور شیڈو ہوم سیکرٹری ہے کے ساتھ اسی طرح ہمارے سب شیڈو وزیر ہیں ہماری میٹنگ ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سارے مسئلے پر غور و فکر کرنے کی اور وہاں جو لوکل سطح پر ماننسچٹر مئیر لیول پر بھی کنکشن ہے ان سے بھی ہماری بات ہو رہی کہ ہماری کس طرح ملنا چاہئے اور سمجھنا چاہئے کہ فیلڈنگ کمیٹی کے اندر ہے جو مانچسٹر کی لیڈر شپ ہے وہ بھی اس طرح کام بڑھا رہی ہے۔
افضل خان نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ یہ جنگ بند ہونی چاہئے اور جو اصل مسئلہ جو جڑ ہے وہ ہے حق خود ارادیت کی یہ جو اتنے عرصے سے استحصال سے مسئلہ چل رہا ہے جو ان کو حق نہیں مل رہا ہے ان کو ان کا حق نہیں مل رہا حل ہونا چاہئے ورنہ بار بار یہی ہو گا کہ بار بار آگ کے شعلے بھڑکتے رہے گے اور معصوم لوگوں کا جانی نقصان ہوتا رہے گا اب یہ ختم ہونا چاہئے اس پر ہم کوشش کر رہے ہیں افضل خان نے پیغام میں کہا کہ آپ پر بھی فرض بنتا ہے کہ آپ اپنی آواز کو اپنی تمام لیڈر شپ تک پہنچائیں۔