Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کا98واں یوم پیدائش

اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کا98واں یوم پیدائش

           اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کا98واں یوم پیدائش 8دسمبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں مختلف شہروں کے ادبی حلقوں میں سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔صحافی اور دانشورناصر کاظمی8دسمبر1925ء کو انبالہ میں پیدا ہوئے ان کا پورا نام سیّد ناصر رضاکاظمی ہے تقسیم ہند کے بعد ناصر کاظمی نے انبالہ سے ترک سکونت اختیار کی اور لاہور رہائش پذیر ہو گئے،

 انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئر کا آغاز کی وہ معروف ادبی جریدوں ”اوراق نو“ ”ہمایوں“ اور ”خیال“ کے ایڈیٹر بھی رہے۔ناصر کاظمی نے میر تقی میر سے متاثر ہو کر شاعری کاآغاز کیا وہ شاعری کے علاوہ نثر نگاری اور غزل نگاری بھی کرتے تھے انہوں نے متعدد انگریزی ادب کے تراجم بھی کیے۔ان کی شاعری کی کتب میں پہلا مجموعہ کلام ”برگ نے“ بے حد مقبول ہوا جبکہ پہلی بارش،نشاط خواب،سر کی چھایا،خشک چشمے کے کنارے اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ناصر کاظمی 2مارچ 1972کو 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More