Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ابھی ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے۔ وقار یونس

وائٹ بال کرکٹ کے لیے نوجوان بولرز اور بیٹسمین سامنے آ رہے ہیں

کراچی (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کے لیے نوجوان بولرز اور بیٹسمین سامنے آ رہے ہیں اور انہیں ٹیم میں بھی شامل کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں محنت کرنی ہے۔

‏ وقار یونس نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ

کہ آہستہ آہستہ نوجوانوں کو موقع دیا جا رہا ہے اور وہ ٹیموں کا حصہ بن رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابھی ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے۔


وقار یونس نے کہا کہ ابھی ڈومیسٹک کرکٹ شروع ہو رہی ہے تو مجھے امید ہے کہ اس پر سب سلیکٹرز اور کوچز کی نظریں ہوں گے اور کھلاڑی تلاش کریں گے، وائٹ بال کی نسبت ٹیسٹ کرکٹر میں ہمیں زیادہ محنت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بہت بولرز سامنے آئے ہیں، بیٹسمین بھی ہیں، حیدر علی کو موقع ملا، اسی طرح بولروں میں تو مقابلہ ہے ہی، انہیں موقع بھی دیا جا رہا ہے، شاہین آفریدی سمیت کسی بولر کو اوور لوڈ نہیں کیا گیا ہے، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ میں تو سمجھتا ہوں کہ ہمارے کھلاڑیوں نے کم کرکٹ کھیلی ہے، انہیں مزید کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، جب مشکل ہو گی اور ان پر لوڈ بڑھے گا تو مضبوط ہوں گے اور اسی مضبوطی سے ان کی فٹنس میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے بولرز کیونکہ انڈر 19 سے آئے ہیں اور تجربہ بھی کم ہے، کرکٹ کم کھیلے ہو ئے ہیں تو وہ فٹنس میں تھوڑے پیچھے ہیں، انہیں فٹنس پر کام کرنا ہے اور خود کو مضبوط کرنا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ حارث رؤف بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں بس انہیں فٹنس کو بہتر بنانا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More