Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان محترمہ ثوبیہ کمال کا مظفرآباد آزاد کشمیر کا اہم دورہ

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان محترمہ ثوبیہ کمال مظفرآباد آزاد کشمیر کے خصوصی دورے پر ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان محترمہ ثوبیہ کمال مظفرآباد آزاد کشمیر کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظفرآباد ( مانک بائیاں) میں مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے کیمپ میں تقریب تقسیمِ راشن میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس کے علاوہ محترمہ ثوبیہ کمال نے مظفرآباد آزاد کشمیر کے نواحی علاقے ٹھوٹھہ میں قائم مہاجرین کیمپ کا خصوصی دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مہاجرین مقبوضہ کشمیر سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔
محترمہ ثوبیہ کمال نے مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی خاندانوں نے قربانیاں دی ہیں وہ کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور میں ان سب خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہوں جو قربانیاں دیتے آرہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More