Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہمارے ہتھیار اپنی سرزمین اوراپنے لوگوں کے دفاع کی خاطر ہیں : حماس

اسرائیلی فوج زمینی حملہ کر کے افسوس محسوس کرے گی

غزہ (نیوزپلس/ ویب ڈیسک )  حماس کے مسلح ونگ ،قاسم بریگیڈ کے ترجمان نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقصیٰ کی خلاف ورزی ہوئی تو کوئی سرخ لکیریں باقی نہیں رہیں گی

ابو عبیدہ نے کہا کہ اگر ہم نے ڈیمونا ،تل ابیب اور دیگر اسرائیلی شہروں پر بم برسانے کا فیصلہ کر لیا تو ،ہمارے لئے پینے کے پانی سے زیادہ  آسان ہے

ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے پاس اپنی انوینٹری میں مزید راکٹ موجود ہیں اور ہمارے میزائیل حملوں سے دشمن کی کمزوری کا انکشاف ہوا ہے

ابو عبیدہ نے اسرائیلی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چونکہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے مشرق میں زمینی فوج تیار کر رہا ہے اس پر اسرائیلی فوج کو زمینی حملہ کرنے پر بہت افسوس محسوس کرے گی

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے ہتھیار ہماری سر زمین ،اپنے عوام کے دفاع اور اپنے مقدسات کی فتح کے لئے ہیں ،،اس جنگ میں فرق کیا ہے وہ یہ ہے پورے ملک میں فلسطینیوں کا یکجہتی اور مزہمت کے لئے ان کی متفقہ حمایت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More